a

Tuesday, January 23, 2018

Insaniyat kay darmiyan khushi ka raaz Article by Muhammad Arsalan

Insaniyat kay darmiyan khushi ka raaz Article by Muhammad Arsalan


"
انسانیت کےدرمیان خوشی کا راز"

خدا نے انسان کو تخلیق فرما کر اسکی زندگی میں مختلف رنگ بھر دیئے آسمانی کتابوں اور انبیاء کرام علیہ السلام کے ذریعے ہر اچھائی اور بد چیز کا علم بھی دیا۔ انسان خوش یا غمگین اپنے فعل و کردار سے حاصل شدہ نتائج کی بدولت  رہتا ہے یہ قابل ذکر بات ہے کہ جب مکمل طور پر انسان جینے کا ڈھنگ سیکھ لیتا ہے تو اسکی  قبر کی حیات کا وقت ہو جاتا ہے جو اچانک اس پر مسلط کر دی جاتی ہے۔
انسانی حیات اور معاشرہ ایک صورت میں بہتر ہوسکتے ہیں جب اردگرد خوشی کا ماحول ہو۔ خوشی کے طریقوں میں بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے فعل وکردار سے دوسروں کی زندگی میں خوشیوں کے لمحات لانے کی وجہ بنیں۔ 
ہر طرف ہمارےہمارے عزیزواقارب سمیت دوست ، معلمین، اہل محلہ ،انجان راہگیر بھی ہماری مسکراہٹ ،چاہت ، احساس اور مثبت سوچ کے طلب گارہوتے ہیں۔ لیکن ہم دوسروں کا بہتر خیال اس وقت رکھ سکتے ہیں جب ہم بزات خود خوش،مطمئن اور پر اعتماد ہوں یعنی ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم اپنا بہت خیال رکھیں ۔
اکثر ہم اپنی خواہشات اور پسندیدہ چیزوں کو ترک کرکے دوسروں کی فکر میں مشغول ہوجاتے ہیں جو کہ بہترعمل نہیں ہےکیونکہ وقتی طور پر ہم ایثار کرکے کم مقدار میں خوشی محسوس کرلیتے ہیں اگر ہم دوسروں کو اور خود کو زیادہ خوش دیکھنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اہم اپنی ضروریات اور خواہشات کو پورا کریں۔ 
ذہنی اور ہر اعتبار سے ہم خوش ہونگے تو زیادہ بہتراور لمبے عرصے تک ہم کوشاں رہیں گے کہ دوسروں کیلئے ایسے راستے پیدا کریں جن سے انہیں فائدہ ہو۔ غصہ نہ کرنا، جلد ہی معاف کردینا، صبر کرجانا، صورت حال کو مثبت طریقے سے سوچ سمجھ کر پھر اس سے متعلق کوئی قدم اٹھانامفیدہوتاہے۔ ہماری زندگی میں خوشی کے اوقات قلیل مقدار میں ہوتے ہیں جنہیں ہم اکثر گنوا دیتے ہیں ، کبھی ہم کسی کے سچےاحساسات کو سمجھنے میں قاصر ہوتےہیں تو کبھی ..........
کسی بھی مزہب سے تعلق رکھنے والاشخص ایک صورت میں کثیر وقت خوشی میں گزارتاہے جب تک اس کی سوچ اور  اعمال مثبت ہوں۔ بچے سے بوڑھے شخص تک ہر کوئی دوسروں کیلئے خوشی کا باعث بنارہتا ہے جب تک وہ نیک اور خالص سوچ کے ساتھ اللہ کی مخلوق کو فائدہ پہنچائے۔

No comments:

Post a Comment